ایران اور امریکہ کے مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کے ابتدائی مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک میں ہوں گے، سوئس وزارت خارجہ

18 جون, 2026 17:09

شیعیت نیوز : سوئس وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے بعد اس پر عمل درآمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوں گے۔

سوئس وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اور ایرانی نمائندے ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر سمیت دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ اس مرحلے پر اجلاس کے شیڈول اور تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تربتِ امام حسین علیہ السلام پر سجدہ ساتوں زمینوں کو نورانی کر دیتا ہے، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی

واضح رہے کہ فرانس کے تاریخی ورسائی محل میں ہونے والا عشائیہ ایک بڑی سفارتی پیشرفت کا سبب بن گیا۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر خود ذاتی طور پر دستخط کیے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی دستخط کیے ہیں اور یہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد جنگ کا خاتمہ ہے اور اس کے بعد معاہدے کے لیے جنیوا میں طے شدہ باضابطہ دستخطی تقریب منسوخ کر دی گئی۔

6:26 شام جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔