تربتِ امام حسین علیہ السلام پر سجدہ ساتوں زمینوں کو نورانی کر دیتا ہے، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی

18 جون, 2026 17:03

شیعیت نیوز : مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے اہل بیت علیہم السلام سے منقول احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ تربتِ امام حسین علیہ السلام پر سجدہ نماز میں قربِ الٰہی کے حصول کا ایک بے مثال ذریعہ ہے۔

آپ نے شیخ صدوق کی کتاب «من لا یحضرہ الفقیہ» میں مذکور امام جعفر صادق علیہ السلام کی روایت نقل کی: «السجود علی طین قبر الحسین (علیہ السلام) ینور الی الارضین السبعة» ’’امام حسین علیہ السلام کی قبر کی مٹی پر سجدہ ساتوں زمینوں کو نورانی کر دیتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : عزاداری امام حسینؑ ارادۂ الٰہی ہے، اسے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا سید کلب جواد نقوی

آیت اللہ وحید خراسانی نے اس روایت کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ایک حیرت انگیز حقیقت ہے کہ کربلا کی اس مقدس خاک پر سجدہ زمین کی ساتوں تہوں تک نورانیت پہنچاتا ہے۔

انہوں نے مزید ایک روایت بیان کی کہ ائمہ علیہم السلام ہمیشہ زرد ریشمی تھیلی میں تربتِ امام حسین علیہ السلام اپنے پاس رکھتے تھے۔ جب نماز کا وقت آتا تو اس مقدس مٹی پر سجدہ کرتے تھے۔

آیت اللہ وحید خراسانی نے امام علیہ السلام کی روایت نقل کرتے ہوئے فرمایا: «إن السجود علی تربة الحسین (علیہ السلام) یخرق الحجب السبع» ’’امام حسین علیہ السلام کی تربت پر سجدہ سات پردوں کو چاک کر دیتا ہے۔‘‘

6:26 شام جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔