کھرمنگ بلتستان میں “استقبالِ محرم الحرام و تجلیلِ محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی” کانفرنس کا کامیاب انعقاد

17 جون, 2026 19:35

شیعیت نیوز : ضلع کھرمنگ بلتستان: ہیئت علمائے کھرمنگ، انجمن طلاب کھرمنگ اور الغدیر فاونڈیشن نجف اشرف کے زیر اہتمام “استقبالِ محرم الحرام و تجلیلِ محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی” کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس نہایت کامیابی، وقار اور معنویت کے ساتھ منعقد ہوئی۔

یہ کانفرنس محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی ہمہ جہت دینی، علمی، تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ استقبال محرم الحرام اور پیغام عاشوراء کی تجدید عہد کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی۔

کانفرنس میں علمائے کرام، ائمہ جمعہ و جماعت، مبلغین، واعظین، ذاکرین اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : یکم محرم 61 ہجری: کربلا کا وہ میدان جہاں انسانیت کو حق و باطل کا فرق سکھایا گیا

مقررین نے اپنے خطابات میں محسن ملتؒ کی بے مثال خدمات، دینی مراکز کے قیام، علماء و مبلغین کی تربیت اور مکتب اہل بیتؑ کی ترویج میں ان کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ آج ان کی خالصانہ خدمات کے ثمرات سینکڑوں علماء، فضلاء اور دینی اداروں کی صورت میں نمایاں ہیں۔

اس موقع پر محسن ملتؒ کی شخصیت اور خدمات پر تحریر کردہ منتخب مقالات بھی پیش کیے گئے، جبکہ حفاظ قرآن کے طلبہ نے تواشیح پیش کر کے روحانی فضا کو مزید معطر بنایا۔

جامعۃ الکوثر، انجمن طلاب کھرمنگ کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور معاونین کی انتھک محنت، بہترین نظم و ضبط اور دینی جذبے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

8:45 شام جون 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔