امریکہ ایران کے خلاف جنگ کے اعلانیہ اہداف سے پسپائی پر مجبور، وال اسٹریٹ جرنل
ٹرمپ
شیعیت نیوز : امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی اداریاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والا معاہدہ کسی تزویراتی فتح سے زیادہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا کے اعلانیہ اہداف سے پسپائی کی عکاسی کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داخلی سیاسی دباؤ اور ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے سنگین خطرات کے پیش نظر اپنے مؤقف میں نرمی اختیار کی۔
وال اسٹریٹ جرنل نے مزید لکھا کہ ٹرمپ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے ممکنہ نتائج اور اس کے سنگین مضمرات سے پوری طرح آگاہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ساتھ معاہدے کے ذریعے ایران نے حتمی فتح کی جانب بڑا قدم اٹھایا، محمد باقر قالیباف
اخبار کے مطابق امریکہ میں آئندہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ایندھن کی قیمتوں میں کمی ٹرمپ کے اہم داخلی اہداف میں شامل ہے، جبکہ ایران مستقبل میں بھی آبنائے ہرمز کی بندش کے امکان کو ایک نئے دباؤ کے مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔
یہ اعتراف ایک بار پھر اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ ایران کی مضبوط مزاحمت اور قومی استقامت کے سامنے امریکی جارحیت ناکام ہوئی اور واشنگٹن کو پسپائی اختیار کرنی پڑی۔







