امریکہ کے ساتھ معاہدے کے ذریعے ایران نے حتمی فتح کی جانب بڑا قدم اٹھایا، محمد باقر قالیباف
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عوام اور مسلح افواج کی تاریخی استقامت اور مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے ذریعے ایران نے حتمی فتح کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں قالیباف نے کہا کہ عزت مند اور عظیم ایرانی قوم! آپ نے تاریخی مزاحمت اور مسلح افواج نے بہادری کے ذریعے وطن کو تباہ کرنے اور قوم کو جھکانے کی کوشش کرنے والوں کا مقابلہ کیا۔ ایران حتمی کامیابی کی طرف ایک بڑا قدم بڑھا چکا ہے۔ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ثابت قدم ہیں اور اللہ کے فضل سے آخرکار ہمارا ایران ہی کامیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے فوراً بعد مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
قالیباف نے ایرانی عوام کی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے پیغام کے ساتھ وسطی ایران میں واقع ساڑھے چار ہزار سال قدیم سروِ ابرکوہ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔







