حزب اللہ کے حملے تیز، صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش

14 جون, 2026 20:00

شیعیت نیوز : لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی رجیم کے خلاف جوابی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک خودکش ڈرون کے ذریعے مزرعہ سردا کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے نئے توپ خانے کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے جنوبی مغربی علاقے میں مجدل زون بستی کے نواح میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور اہلکاروں کے اجتماعات پر مرحلہ وار شدید میزائل حملے کیے۔ اسی طرح العدیسہ میں اسرائیلی توپ خانے کے مورچے اور القنطرہ کے علاقے تلۃ الصلعہ میں فوجی گاڑیوں اور اہلکاروں پر بھی میزائل حملے کیے گئے۔

حزب اللہ نے مزید بتایا کہ اقلیم التفاح کے فضائی علاقے میں اسرائیلی ہرمس 450 ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا اور اسے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید حاج قاسم سلیمانیؒ کے ساتھ شہید حاج علی موسیٰ دقدوقؒ کی پہلی تصویر شائع

یہ کارروائیاں لبنان اور اس کے عوام کے دفاع، قابض صہیونی رجیم کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بیروت کے جنوبی مضافات پر حالیہ اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی ہیں۔ حزب اللہ نے واضح کیا کہ مزاحمت کا جائز حق جاری رہے گا اور لبنان کی سرزمین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

9:19 شام جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔