شہید حاج قاسم سلیمانیؒ کے ساتھ شہید حاج علی موسیٰ دقدوقؒ کی پہلی تصویر شائع
شیعیت نیوز : شہید حاج قاسم سلیمانیؒ کے ساتھ شہید "حاج علی موسیٰ دقدوقؒ” کی تصویر پہلی بار شائع ہوئی ہے۔
شہید دقدوق حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں میں سے ایک تھے اور امریکی قبضے کے دوران عراقی مزاحمت کے ساتھ ہم آہنگی کے ذمہ دار تھے۔ انہیں 2007 میں بصرہ سے گرفتار کیا گیا تھا، بعد میں رہائی کے بعد وہ لبنان واپس آئے اور حزب اللہ کی کمانڈ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے۔
حاج علی موسیٰ دقدوق نے دحیہ (ضاحیہ بیروت) کے خلاف صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیت میں شہادت کا اعلیٰ مقام حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان ہماری جان ہے، سرخ لکیروں کی خلاف ورزی برداشت نہیں: قالیباف، جنرل قاآنی اور ذوالقدر کا سخت پیغام
شہید دقدوق عراقی مزاحمت کے ساتھ رابطوں کا مرکزی کردار رہے اور لبنان کی مزاحمتی قوتوں کی صف اول میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی شہادت صہیونی رجیم کی جاری جارحیت کا نتیجہ ہے، جس کا حزب اللہ اور محور مزاحمت ضرور جواب دے گا۔







