صہیونی رجیم کا بیروت کے جنوبی مضافات پر وحشیانہ حملہ: پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم، متعدد شہید و زخمی

14 جون, 2026 18:59

شیعیت نیوز : صہیونی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الغبیری پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے نتیجے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص شہید جبکہ کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

لبنانی ذرائع نے بتایا کہ نشانہ بنائی گئی عمارت مکمل طور پر رہائشی نوعیت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاری: ایران نے سول طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے سے منع کر دیا

صہیونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا مقصد حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو نشانہ بنانا تھا، جبکہ لبنانی ذرائع نے اسے شہری علاقوں پر وحشیانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ صہیونی فوج نے کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ کے حالیہ حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

8:09 شام جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔