اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاری: ایران نے سول طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے سے منع کر دیا
شیعیت نیوز : ایران نے اسرائیل پر ممکنہ میزائل حملوں کی تیاری کے تحت سول طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے منع کر دیا ہے۔ اس وقت ایرانی فضائی حدود تقریباً مکمل طور پر خالی ہے۔
مغربی ایران کے ایئرپورٹس سے آنے اور جانے والی تمام فلائٹس اگلے نوٹس تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق کچھ ہی دیر میں ایرانی میزائل اسرائیلی اہداف کی طرف روانہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نہ امریکی سفارتی مسکراہٹ قابلِ اعتماد ہے، نہ صہیونی ظلم برداشت کے قابل، محمد مخبر
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ بیروت میں ہونے والے قتل و غارت (سفاکانہ جرم) کے خلاف مزاحمتی محاذ کا مشترکہ جواب یقینی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل پر میزائل نہ چلائے۔







