امریکہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد مذاکرات پر مجبور ہوا، ایران مذاکرات میں بھی اسے شکست دے گا، علامہ سید جواد نقوی
شیعیت نیوز : لاہور: حوزہ علمیہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی نے اجتماع "شہید امت” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات پر مجبور ہوا ہے اور ایران مذاکرات کے میدان میں بھی اسے شکست دے گا۔
انہوں نے کہا کہ شیطانی اور طاغوتی نظام زوال کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ شہید خامنہ ای کا مکتب پوری قوت کے ساتھ نافذ اور مؤثر ہو چکا ہے۔ آج پوری دنیا اس حقیقت کو سمجھ چکی ہے کہ جو باتیں رہبر شہید کہا کرتے تھے وہی حق تھیں اور اب یہ حق سب پر آشکار ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تاریخ گواہ ہے کہ امریکی غلامی کا نتیجہ ہمیشہ عبرت ناک ہوتا ہے، مرکزی صدر آئی ایس او
سید جواد نقوی نے مزید کہا کہ ماہ محرم کے دوران ذاکرین اہل بیتؑ اور علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہید امام خامنہ ای کی کربلا سے متعلق دی ہوئی تعلیمات، افکار اور دروس کو عوام تک پہنچائیں اور انہیں بیان کریں۔







