تاریخ گواہ ہے کہ امریکی غلامی کا نتیجہ ہمیشہ عبرت ناک ہوتا ہے، مرکزی صدر آئی ایس او

13 جون, 2026 18:24

شیعیت نیوز : شہید امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر امین شیرازی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ امریکی غلامی کا نتیجہ ہمیشہ عبرت ناک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ خارجی قوتوں پر اعتماد کے بجائے استقلال اور آزادی کی جانب قدم بڑھایا جائے۔

برادر امین شیرازی نے ایران پر مسلط کردہ امریکی اور اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : لبیک یا حسین کے نعرے نے صہیونی قوتوں پر قہر برپا کر دیا، خواجہ سعد رفیق

انہوں نے تاکید کی کہ پاکستان کو اپنے قومی مفادات، خودمختاری اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے خودمختار خارجہ پالیسی اپنانا چاہیے۔

7:38 شام جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔