لبیک یا حسین کے نعرے نے صہیونی قوتوں پر قہر برپا کر دیا، خواجہ سعد رفیق

13 جون, 2026 18:14

شیعیت نیوز : لاہور: مینار پاکستان پر منعقدہ "شہید امت” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اور حکمران جماعت کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لبیک یا حسین کے نعروں نے صہیونی قوتوں پر قہر برپا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلسطینیوں کی جرات اور ایران و پاکستان کی ہمت نے امریکیوں کی سازشوں کو ناکام کر دیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستانی قیادت کی بصیرت نے نئی دنیا کی بنیاد رکھی ہے اور ہمارا دشمن ہماری اتحاد و یکجہتی دیکھ کر خوفزدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر شہید نے ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کا راستہ دکھایا، رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید

انہوں نے تاکید کی کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ کو ظلم و جارحیت کے خلاف مزید متحد ہو کر کھڑے ہونا چاہیے۔

7:38 شام جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔