رہبر شہید نے ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کا راستہ دکھایا، رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید
شیعیت نیوز : لاہور: اجتماع "شہید امت” سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید نے کہا کہ ہم حق، انصاف اور مزاحمت کے پیروکار ہیں اور ظلم و جبر کے سامنے سر جھکانا ہمارے نظریے کا حصہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے رہبر شہید نے اپنی جدوجہد، استقامت اور قیادت کے ذریعے دنیا کو یہ دکھایا کہ ظالم اور استکباری قوتوں کے مقابلے میں کس طرح ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہوا جاتا ہے۔
انجینئر حمید نے کہا کہ رہبر شہید نے استعماری طاقتوں کو للکارا اور اپنے عزم، بصیرت اور مزاحمتی فکر کے ذریعے انہیں عبرت کا نشان بنا دیا۔ ان کی جدوجہد آزادی، خودمختاری اور حق کے دفاع کی ایک روشن مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مینارِ پاکستان پر شہید امت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز، لاکھوں عوام کا تاریخی اجتماع
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ظلم، جبر اور استکبار کے خلاف مزاحمت کا پیغام زندہ ہے اور حق کے حامیوں کو اسی جذبے کے ساتھ میدان میں موجود رہنا چاہیے۔






