وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا 9 رکنی مجلسِ اعلیٰ تشکیل، علامہ سید ریاض حسین نجفی صدر منتخب

13 جون, 2026 14:20

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے 9 اراکین پر مشتمل مجلسِ اعلیٰ (سپریم کونسل) تشکیل دے دی ہے۔

اس مجلسِ اعلیٰ میں صدر اور سیکرٹری جنرل بحیثیت عہدہ شامل ہوں گے جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی خوشاب، علامہ رضی جعفر نقوی کراچی، علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی اسلام آباد، علامہ محمد محسن مہدوی سکردو، علامہ شیخ محمد حسن سروری سکردو اور علامہ خورشید انور جوادی ہنگو ممبران ہوں گے۔

مجلسِ اعلیٰ وفاق المدارس الشیعہ کا نگران اور سرپرست ادارہ ہے جو ملحقہ مدارس دینیہ کے امور کی نگرانی کرتا ہے، نئے مدارس کے قیام کی رہنمائی کرتا ہے اور اختلافی مسائل کے حل میں کردار ادا کرتا ہے۔ دستور کے مطابق مجلسِ اعلیٰ کے سال میں دو اجلاس لازمی ہیں اور ہر پانچ سال بعد نئے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن مقرر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بہانہ نہیں چلے گا، وعدوں پر بلاجواز عمل کرنا ہوگا، قالیباف کا ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام

رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے توقع ظاہر کی ہے کہ وفاق المدارس متدین علماء کی سرپرستی میں اپنے امور کو بہترین انداز میں انجام دے گا۔

3:36 شام جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔