بہانہ نہیں چلے گا، وعدوں پر بلاجواز عمل کرنا ہوگا، قالیباف کا ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیے گئے وعدوں اور عہد و پیمان پر کسی بھی قسم کے عذر، بہانے یا شرط کے بغیر عمل کرنا ہوگا۔
قالیباف نے سوشل میڈیا پر انگریزی زبان میں جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ جن باتوں پر اتفاق ہوا ہے، ان پر بغیر کسی شرط اور بہانے کے عمل ہونا چاہیے۔ آئندہ متوقع معاہدے تک پہنچنے کا اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخر کار ہر شخص وہی حاصل کرتا ہے جو وہ خود بوتا ہے، اس لیے تمام فریقوں کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : مینارِ پاکستان پر شہید امت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز، لاکھوں عوام کا تاریخی اجتماع
قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے اور سفارتی پیش رفت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ان کے بیان کو واشنگٹن کے لیے واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے کہ معاہدے کی کامیابی کے لیے طے شدہ وعدوں کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔







