ایران نے اعلیٰ افزودگی یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کر لیا، سی این این
شیعیت نیوز : سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی ممکنہ زمینی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر اپنے اعلیٰ افزودگی یورینیم کے ذخائر کے کچھ حصوں کو سرنگوں کو تباہ کر کے اور داخلی راستوں کے اطراف دھماکہ خیز بارودی سرنگیں بچھا کر مکمل طور پر محفوظ کر لیا ہے۔
ان اقدامات سے یورینیم تک رسائی کو خاصا مشکل اور خطرناک بنا دیا گیا ہے، جو مستقبل میں کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت ان ذخائر کو ہٹانے یا تلف کرنے کی کوششوں کو انتہائی پیچیدہ بنا دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مینارِ پاکستان تاریخ کا گواہ بنے گا، شہید امت کانفرنس 13 جون کو عظیم اجتماع
ایران نے بار بار واضح کیا ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی، خودمختاری اور جوہری حقوق کے دفاع کے لیے ہر قسم کے جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دے گا۔ یہ دفاعی اقدامات امریکی دھمکیوں اور ممکنہ جارحیت کے خلاف ایران کی تیاری کا حصہ ہیں۔







