مینارِ پاکستان تاریخ کا گواہ بنے گا، شہید امت کانفرنس 13 جون کو عظیم اجتماع
شیعیت نیوز : لاہور: مینارِ پاکستان گواہ ہے کہ جب بھی ملت جعفریہ نے قرآن و سنت اور وحدت امت کے پیغام کے ساتھ لبیک کہا تو تاریخ رقم ہوئی۔
6 جولائی 1987ء کو شہید امت علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی قیادت میں منعقد ہونے والی عظیم الشان قرآن و سنت کانفرنس نے ملت کو نئی جہت دی۔ بعد ازاں یکم جولائی 2012ء کو سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے ایک تاریخ ساز قومی قرآن و سنت کانفرنس و جلسہ مینار پاکستان پر منعقد کر کے ایک بار پھر تاریخ رقم کی۔
اور اب 13 جون 2026ء کو مینارِ پاکستان ایک بار پھر تاریخ ساز اجتماع کا منتظر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن عہد شکنی کرے تو دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہوں گے، عراقچی کا سخت واضح پیغام
آئیے شہداء کی قربانیوں، وحدت امت کے پیغام اور قرآن و سنت کے راستے کی تجدید عہد کے لیے اس عظیم اجتماع میں بڑی تعداد میں شریک ہوں۔ ایسے قومی موومنٹ کئی عشروں بعد آتے ہیں۔







