مفاہمت کے متن پر اندرونی سطح پر حتمی شکل دینے کے مراحل میں ہے، ایرانی وزارت خارجہ
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مفاہمت کے قریب ہونے کی بات کوئی نئی نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس دوران سب سے بڑا مسئلہ دوسرے فریق کے متضاد بیانات رہے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ مفاہمت کے متن کے حوالے سے ہم اندرونی سطح پر حتمی شکل دینے کے مراحل میں ہیں اور متعلقہ اداروں کا اجلاس جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے متن کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائی تصدیق شدہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارتی عمل کی تفصیلات کے بارے میں بات نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ عوام غیر محرم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن عہد شکنی کرے تو دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہوں گے، عراقچی کا سخت واضح پیغام
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایک متفقہ متن حاصل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان اب اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور صلح کبھی بھی اتنی قریب نہیں تھی۔







