دشمن عہد شکنی کرے تو دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہوں گے، عراقچی کا سخت واضح پیغام

13 جون, 2026 08:57

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اگر دشمن مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد میں عہد شکنی کرے گا تو ایران دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اس بات کے لیے تیار رہنا چاہیے کہ دشمن کسی بھی مرحلے پر اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کر سکتا ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق آبنائے ہرمز سے ٹول (عوارض) لینا ممکن نہیں، البتہ خدمات کی لاگت ضرور وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی بینک کا اعتراف: ایران پر امریکی جنگ عالمی معیشت کے لیے کووڈ کے بعد سب سے بڑا دھچکا

نقصانات اور ہرجانے کا معاملہ تعمیرنو کے منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اگر دشمن اپنے ہرجانے کے دعوے کو عملی شکل دینا چاہے گا تو ایران جوابی کارروائی کرے گا۔

انہوں نے افزودہ شدہ یورینیم کے بارے میں ایران کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنا ہے تو اس کا واحد طریقہ ایران کے اندر رقیق سازی (Dilution) ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر 60 دنوں میں حتمی معاہدہ طے نہ ہو سکے مگر دونوں فریق مطمئن ہوں تو اس مدت کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

10:15 صبح جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔