شہید امت کانفرنس مینار پاکستان: انتظامی امور کا جائزہ
شیعیت نیوز : لاہور: وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سربراہ امت واحدہ علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سید محمد امین شیرازی نے شہید امت کانفرنس مینار پاکستان کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر قائدین نے کانفرنس کی تیاریوں، سیکیورٹی انتظامات، سہولیات اور دیگر متعلقہ امور کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابی کامیابی پر کاظم میثم کا گمبہ سکردو میں پرجوش استقبال
یہ معائنہ مینار پاکستان پر ہونے والے تاریخی اجتماع کو کامیاب بنانے اور شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔







