انتخابی کامیابی پر کاظم میثم کا گمبہ سکردو میں پرجوش استقبال

12 جون, 2026 18:06

شیعیت نیوز : سابق اپوزیشن لیڈر اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما کاظم میثم انتخابات میں کامیابی کے بعد گمبہ سکردو پہنچے جہاں ان کے لیے استقبالیہ ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد، حمایت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : عام آدمی کی مشکلات دیکھتے ہوئے بجٹ بنایا جائے، چائلڈ لیبر کا خاتمہ ضروری ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

یہ کامیابی گلگت بلتستان میں شیعہ قیادت اور عوام کی یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے۔

7:27 شام جون 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔