امریکہ دوبارہ جارحیت کرے تو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا، جنرل عبداللہی

12 جون, 2026 17:50

شیعیت نیوز : خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو اسے پہلے سے زیادہ سخت اور مؤثر جواب ملے گا جس سے خطے میں عدم استحکام مزید پھیل سکتا ہے۔

اپنے پیغام میں جنرل عبداللہی نے کہا کہ امریکہ ایک طرف معاہدوں اور مذاکرات کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری طرف شرارتوں اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔ یہ قول و فعل کا تضاد خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی تجارت، معیشت اور خصوصاً آبنائے ہرمز کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ایرانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی طاقت و عزم کو ابھی تک درست طور پر نہیں سمجھ سکے، اسی لیے وہ بار بار غلطیاں دہراتے اور بے بنیاد دعوے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

جنرل عبداللہی نے واضح کیا کہ ایران کے تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے جواب میں یہ بات طے ہے کہ یا تو تیل اور گیس کی برآمدات سب کے لیے جاری رہیں گی یا پھر کسی کے لیے بھی ممکن نہیں ہوں گی۔ ایرانی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی رجیم اور امریکی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

7:25 شام جون 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔