شہید امت کانفرنس کی تیاریاں حتمی مرحلے میں: علامہ سید جواد نقوی اور علامہ سید احمد اقبال رضوی کا مینارِ پاکستان کا دورہ

11 جون, 2026 20:26

شیعیت نیوز : لاہور: شہید امت کانفرنس کے مرکزی کوارڈینیٹر اور وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے وفد کے ہمراہ مینارِ پاکستان میں منعقد ہونے والی شہید امت کانفرنس کے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر رہنماؤں نے انتظامی امور، سیکیورٹی انتظامات، اسٹیج اور شرکاء کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ذمہ داران نے کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت، عزاداروں کو مشکلات سے نجات دلائی جائے: علامہ مقصود علی ڈومکی

یہ دورہ شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے والے عظیم اجتماع کو کامیاب بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

9:48 شام جون 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔