گلگت بلتستان: سکردو حلقہ 2 میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ واپس، کاظم میثم کامیاب قرار

11 جون, 2026 15:09

شیعیت نیوز : چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے سکردو حلقہ 2 (GBA-08 سکردو-II) میں 10 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور کاظم میثم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے فارم 49 جاری کر دیا گیا ہے۔

حلقہ GBA-08 سکردو-II کے امیدوار سید محمد علی شاہ نے بعض پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے 10 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پول کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں اس فیصلے پر قانونی اور حقائق پر مبنی اعتراضات سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سکردو کو حقائق جانچنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے انتخابی ریکارڈ اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ پیش کی کہ تمام متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ پرامن اور قانون کے مطابق ہوئی تھی۔ کسی قسم کا قبضہ، تشدد، دھمکی، رکاوٹ یا انتخابی مواد کی چوری/تبدیل کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں : چلو چلو مینارِ پاکستان چلو! شہید امت کانفرنس کی سرکاری اجازت مل گئی

الیکشن کمیشن نے تمام ریکارڈ اور رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ 8 جون 2026ء کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے۔ متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہلے سے ہونے والی پولنگ بدستور درست اور مؤثر رہے گی۔ ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کے مطابق نتائج کی تکمیل اور اعلان سمیت باقی انتخابی عمل مکمل کیا جائے۔

یہ فیصلہ انتخابی شفافیت اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

4:39 شام جون 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔