چلو چلو مینارِ پاکستان چلو! شہید امت کانفرنس کی سرکاری اجازت مل گئی
شیعیت نیوز : لاہور: ملت تشیع پاکستان کے عظیم الشان اجتماع بعنوان "شہید امت کانفرنس” بمقام مینار پاکستان کی باقاعدہ سرکاری اجازت مل گئی ہے۔
اتحاد امت فورم اور متعلقہ تنظیموں کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں حکومت پنجاب نے اس عظیم اجتماع کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔ یہ کانفرنس شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید امت کانفرنس کی تیاریاں مکمل، اتحاد امت فورم کی لاہور پریس کانفرنس
تمام شیعہ بھائیوں، بہنوں اور امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں مینار پاکستان پہنچیں اور شیعہ سنی اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔ یہ اجتماع ملکی سلامتی، قومی اتحاد اور ایران کے ساتھ پاکستان کی بھرپور یکجہتی کا پیغام دے گا۔







