شہید امت کانفرنس کی تیاریاں مکمل، اتحاد امت فورم کی لاہور پریس کانفرنس

10 جون, 2026 19:38

شیعیت نیوز : لاہور: اتحاد امت فورم کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی، علامہ محمد امین شہیدی اور علامہ احمد اقبال رضوی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او سید محمد امین شیرازی، مولانا ظہیر کربلائی، علی عباس نقوی، لعل مہدی خان اور اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ کارکنوں کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں حکومت پنجاب نے شہید امت کانفرنس کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور تمام وزراء، سرکاری افسران اور متعلقہ اداروں کا تعاون سراہا۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ عظیم اجتماع میں تمام قومی طبقات کو شرکت کرنی چاہیے تاکہ شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں شیعہ سنی اتحاد کو مزید تقویت ملی ہے۔ صہیونی رجیم نے امت مسلمہ میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی، مگر ملت اسلامیہ نے اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد ٹرمپ کی ایران کے خلاف نئی دھمکیاں اور بکواس: شدید حملہ اور بمباری کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ جب بھی ایران جوابی کارروائی کرتا ہے تو پاکستان میں سب سے زیادہ حمایت اور خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ملت تشیع ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتی رہی ہے۔

علامہ جواد نقوی نے واضح کیا کہ امن، اتحاد اور قومی یکجہتی ہمارا منشور ہے اور کانفرنس کے تمام امور حکومتی ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

کنوینئر شہید امت کانفرنس علامہ محمد امین شہیدی نے بتایا کہ جماعت اسلامی سمیت مختلف شیعہ اور سنی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کل سے ملک بھر سے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز شام 4 بجے ہوگا۔ خواتین کی شرکت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ کانفرنس شیعہ سنی اتحاد اور ایران کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کی ایک اہم مثال ہے۔

9:00 شام جون 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔