دہشتگرد ٹرمپ کی ایران کے خلاف نئی دھمکیاں اور بکواس: شدید حملہ اور بمباری کا دعویٰ
شیعیت نیوز : دہشتگرد ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر نئی بکواس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور بہت شدید حملہ کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بمباری دوبارہ شروع کریں گے اور انہیں ایسا کرنے کا حق حاصل ہے۔
ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ایران نے ان کا ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ پہلے انکار کیا گیا تھا، بعد میں اعتراف کیا گیا کہ یہ کام انہی کا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس وہ بم موجود ہیں۔ ہم خوش قسمت تھے کہ وہ بم پھٹا نہیں۔ بم ہیلی کاپٹر میں پھنس گیا تھا، آگ لگ گئی تھی مگر پھٹا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا دہشتگرد ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت جواب: بنیادی انفراسٹرکچر پر حملہ مایوسی کی علامت ہے
یہ بیانات امریکی جارحیت اور دہشتگردی کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ ایران نے ہمیشہ کی طرح اپنے حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی رجیم اور امریکی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی قومی خودمختاری کی حفاظت کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔






