محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات پر اہم اجلاس، پنجاب پولیس مکمل تیار، آئی جی پنجاب

02 جون, 2026 13:14

شیعیت نیوز : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے جامع سکیورٹی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل ہی مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جائیں اور محکمہ داخلہ کے جاری کردہ سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید جواد نقوی کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات: اہلیہ کے انتقال پر تعزیت، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت

آئی جی پنجاب نے کہا کہ خطے کی موجودہ سٹریٹجک صورتحال کے پیش نظر محرم الحرام کی سکیورٹی پہلے سے زیادہ حساس اور چیلنجنگ ہے، لہٰذا تمام افسران پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی، شرپسندی اور فرقہ وارانہ منافرت کے ذریعے امن و امان کی صورتحال متاثر کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، تاہم پنجاب پولیس ایسی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

آئی جی نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ امن کمیٹیوں، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔

2:52 شام جون 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔