علامہ سید جواد نقوی کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات: اہلیہ کے انتقال پر تعزیت، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت

02 جون, 2026 13:12

شیعیت نیوز : تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔

علامہ سید جواد نقوی نے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پانی کا شدید بحران، عوام ایک بوند کو ترس رہے ہیں، کاظم عباس

ملاقات کے دوران 13 جون کو لاہور کے مینارِ پاکستان میں منعقد ہونے والی "شہید امت کانفرنس” کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو کانفرنس میں شرکت اور تعاون کی دعوت دی اور اسے ملت اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔

5:51 صبح جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔