کراچی میں پانی کا شدید بحران، عوام ایک بوند کو ترس رہے ہیں، کاظم عباس

02 جون, 2026 13:08

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر کاظم عباس نے کراچی میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں بھی شہر کے عوام پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ متعدد علاقوں میں واٹر سپلائی لائنوں سے پانی غائب ہے، جبکہ دوسری جانب ٹینکر مافیا کو پانی کی فراہمی زور و شور سے جاری ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں پاکستان کا لبنان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

کاظم عباس نے کہا کہ کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے شروع کیا گیا K-IV منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا، جس کے باعث شہری بدستور پانی کے بحران کا شکار ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اہم مسئلے کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور شہر کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پانی کے مسئلے کا فوری اور مستقل حل نہ نکالا گیا تو عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور حکومتی حلقوں پر عائد ہوگی۔

2:52 شام جون 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔