پشاور میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے لیے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے 4 دہشتگرد گرفتار

31 مئی, 2026 07:17

شیعیت نیوز : پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے لیے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے 4 دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حوالے کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ولی محمد خان نے چاروں دہشتگردوں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کیا۔ ان دہشتگردوں میں افغان مہاجر حضرت علی، محمد ادریس، مطیع اللہ اور امان رسول شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عید الاضحی کے موقع پر کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سمیت تکفیری جماعتوں کی غیر قانونی کھالیں جمع کرنے کی کارروائی جاری

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ یہ دہشتگرد پشاور اور ضلع خیبر جمرود میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے لیے کھالیں جمع کر رہے تھے۔ محمد ادریس کے خلاف پشاور سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے، جبکہ باقی تین دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی خیبر میں الگ الگ مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر چاروں دہشتگردوں کو جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پشاور اور خیبر کے حوالے کر دیا۔

8:16 صبح مئی 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔