عید الاضحی کے موقع پر کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سمیت تکفیری جماعتوں کی غیر قانونی کھالیں جمع کرنے کی کارروائی جاری

29 مئی, 2026 09:40

شیعیت نیوز : عید الاضحی کے موقع پر کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ اور دیگر تکفیری جماعتوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والے 74 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے کے 64 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ہی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کا پارلیمنٹ کے تیسرے سال کے آغاز پر اہم پیغام

پولیس آپریشنز ونگ نے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر سری پائے بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی تیز کر دی ہے۔ 70 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور 49 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ عید کے ایام میں شاہراہوں، گلیوں اور چوراہوں پر سری پائے بھوننے پر مکمل پابندی ہے۔

عید کے دوسرے روز ہوائی فائرنگ کی دو شکایات پر ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کرکے متعلقہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

6:57 شام مئی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔