چھونپہ کھور گیول میں کمپین آفس کا شاندار افتتاح، ہزاروں جوانوں کی شرکت
شیعیت نیوز : چھونپہ کھور گیول میں کمپین آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریب جلسے میں تبدیل ہو گئی، جس میں ہزاروں جوانوں اور علاقائی سرکردگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما کاظم میثم نے کہا کہ ہم نے اپنی کارکردگی، خدمت، فعالیت اور ویژن کے مطابق مخالفین کا مقابلہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمان کے ساتھ مشترکہ انتظامی میکنزم قائم کریں گے، قومی مفادات اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ایرانی ترجمان
کاظم میثم نے اپنے تمام سپورٹرز اور کارکنان سے گزارش کی کہ نہایت شائستگی کے ساتھ کمپین کریں اور مخالفین کچھ بھی کہیں ان کا جواب نہ دیں۔ سب کا احترام و اکرام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد الیکشن میں فتح حاصل کرنا ہے اور انشاءاللہ ہم ہی فتح یاب ہوں گے۔







