عمان کے ساتھ مشترکہ انتظامی میکنزم قائم کریں گے، قومی مفادات اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ایرانی ترجمان

30 مئی, 2026 17:46

شیعیت نیوز : ایران نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے مغربی ممالک کی دھمکی اور دباؤ کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور حقوق کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام و انصرام کے لیے ایران اور عمان مشترکہ طریقہ کار تشکیل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان، امریکہ اور اسرائیل کے فوجی مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم

سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے "ایران کو یہ کرنا چاہیے یا وہ کرنا ہوگا” جیسی زبان ناقابل قبول ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی پالیسیاں صرف قومی مفادات اور عوام کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کرتا ہے۔

انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی کو سرے سے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی جہازرانی کی آزادی میں رکاوٹ تھی۔ اگر امریکہ اسے ختم کرتا ہے تو یہ کسی رعایت کے مترادف نہیں بلکہ ایک غیر قانونی اقدام کا خاتمہ ہوگا۔

بقائی نے بتایا کہ یکم مارچ سے آبنائے ہرمز ایران کے خصوصی انتظامی اقدامات کے تحت کام کر رہی ہے۔ ایران اور عمان خطے کی سلامتی، قومی مفادات اور عالمی جہازرانی کے تحفظ کے لیے مشترکہ میکنزم قائم کریں گے۔

6:56 شام مئی 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔