لبنان، امریکہ اور اسرائیل کے فوجی مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم

30 مئی, 2026 17:44

شیعیت نیوز : لبنان، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان امریکی وزارتِ جنگ (پینٹاگون) میں ہونے والے 9 گھنٹے طویل فوجی مذاکرات کسی واضح پیش رفت کے بغیر اختتام پذیر ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی فوجی وفد اسرائیل سے حقیقی جنگ بندی کی منظوری حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ لبنانی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفد نے مکمل جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے پر زور دیا، تاہم اسرائیلی نمائندوں نے اس مطالبے کی بار بار مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیلی وفد نے لبنان کی مقبوضہ سرزمین سے انخلا سے انکار کر دیا اور حزب اللہ کے خاتمے پر اصرار کیا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بھی رپورٹ کیا کہ تل ابیب کے نمائندوں نے لبنانی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لبنان سے خطرات موجود ہیں، اسرائیلی فوج ان علاقوں سے واپس نہیں جائے گی۔

دوسری جانب پینٹاگون نے مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے عملی فریم ورک پر گفتگو کی۔ امریکی وزارتِ دفاع نے امید ظاہر کی کہ ایسے مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہوں گے۔

6:53 شام مئی 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔