مسلم ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

30 مئی, 2026 17:41

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ حساس حالات میں مسلم اور علاقائی ممالک کے درمیان یکجہتی اور باہمی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے۔ امن پسند مسلم رہنما خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ایک نہایت حساس مرحلے پر امن پسند مسلم رہنما مل کر امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے متحد ہیں۔ موجودہ حالات میں خطے کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی، اتحاد اور تعاون کی ضرورت انتہائی بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسد قیصر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنا جمہوری اقدار کی خلاف ورزی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ان کے مطابق مسلم رہنماؤں کا یہ اتحاد نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ تاریخ بھی اس اہم لمحے کو یاد رکھے گی۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پیغام کے اختتام پر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

6:57 شام مئی 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔