فلسطین کی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی، اسرائیل ناجائز اور قابض ریاست ہے، صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی

29 مئی, 2026 09:48

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر کاظم عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابراہیمی معاہدے کے حوالے سے دیے گئے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک ناقابلِ اعتماد ریاست ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکیزہ انسانوں کے قاتل اور ظالم صہیونی ریاست کے سرپرست ہیں۔ کاظم عباس نے واضح کیا کہ فلسطین پر قابض اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستانی عوام اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے حقِ خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حافظ نعیم الرحمان کا مولانا فضل الرحمان، ابراہیم معاہدے کو مسترد کرنے پر اتفاق

کاظم عباس نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ہر سازش کو مسترد کرتے ہیں اور امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں متحد ہو کر آواز بلند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بیت المقدس کی آزادی تک مزاحمت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

6:02 شام مئی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔