حافظ نعیم الرحمان کا مولانا فضل الرحمان، ابراہیم معاہدے کو مسترد کرنے پر اتفاق
شیعیت نیوز : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کر کے عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر ابراہیم معاہدے (ابراہم اکارڈ) کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔ دونوں نے کہا کہ حکومت فلسطین کے حوالے سے واضح پالیسی اپنائے اور ابراہیم معاہدے کو مسترد کرے۔ مسئلہ فلسطین پر مشترکہ موقف اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : طاغوت شکنی اور قربانی کا راستہ یا ذلت و تسلیم کا راستہ، امت مسلمہ کے سامنے دو واضح راہیں، علامہ سید جواد نقوی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحی کی مبارک باد دی۔ تینوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔







