طاغوت شکنی اور قربانی کا راستہ یا ذلت و تسلیم کا راستہ، امت مسلمہ کے سامنے دو واضح راہیں، علامہ سید جواد نقوی
شیعیت نیوز : تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج انسانیت کے سامنے دو راستے ہیں۔ ایک قرآن کی بتائی ہوئی راہِ ابراہیم، جس کا آغاز شیطان کو کنکری مارنے، طاغوت شکنی اور قربانی سے ہوتا ہے، اور دوسرا ٹرمپ کا پیش کردہ ابراہام معاہدہ، جس میں طاغوت کے سامنے جھکنے کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک پہلے ہی اسرائیل کو قبول کر کے یہ ذلت اٹھا چکے ہیں، جبکہ دیگر ممالک پر ابراہام معاہدوں کی صورت میں اسی طرز عمل کو اپنانے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔ علامہ نقوی نے واضح کیا کہ غزہ کو ویران کرنا بھی اسی وسیع تر منصوبے کا حصہ تھا جس کے تحت نمرود و فرعون کی اطاعت کے لیے ممالک کو ٹرمپ امن بورڈ کے تحت صف بندی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : عید الاضحی کے موقع پر کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سمیت تکفیری جماعتوں کی غیر قانونی کھالیں جمع کرنے کی کارروائی جاری
علامہ سید جواد نقوی نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کی آرزو کے مطابق ذریت ابراہیم و امام حسینؑ میں سے ایک ایسا کردار شہید رہبر امام خامنہ ای کی صورت میں امت مسلمہ کو نصیب ہوا، جنہوں نے اس ابراہیمی راستے کو امت کے سامنے نمایاں کیا۔ کل تک جس بت کے سامنے دنیا جھکی ہوئی تھی، آج اس کا خوف دلوں سے نکل چکا ہے۔ وہی قوت جو کبھی ناقابلِ شکست سمجھی جاتی تھی، آج کمزوری اور ذلت کے ساتھ اپنی پناہ گاہ تلاش کر رہی ہے۔







