غزہ میں شدید تباہی کے باوجود فلسطینیوں نے عید قربان کی نماز ادا کی

28 مئی, 2026 07:09

شیعیت نیوز : غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں نے شدید تباہی، بے گھری اور انسانی بحران کے باوجود عید قربان کی نماز ادا کی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کے شہریوں نے آج صبح میدان السرایا میں کھلے آسمان تلے عید کی نماز ادا کی۔ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی حملوں میں مکمل طور پر تباہ ہو جانے والی مسجد الہدیٰ کے ملبے پر نماز عید ادا کی۔

فلسطینی عوام نے ویران عمارتوں، کھلے میدانوں اور مساجد کے ملبے کے درمیان نماز ادا کرکے ثابت کیا کہ مسلسل جنگ اور مشکلات کے باوجود ان کا حوصلہ اور عزم پست نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا حج کا پیغام جاری

غاصب صیہونی فوج کی بہیمانہ کارروائیوں کی وجہ سے غزہ میں ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی ہے، تاہم شہریوں نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید کی عبادات ادا کیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک 906 فلسطینی شہید، 2 ہزار 747 زخمی ہوئے جبکہ 781 لاشیں ملبے تلے سے نکالی جا چکی ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 72 ہزار 803 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 855 تک پہنچ چکی ہے۔

8:23 صبح مئی 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔