تفتان بارڈر پر 15 دن سے پھنسے ہوئے زائرین کی، عید بھی بارڈر پر
شیعیت نیوز : تفتان بارڈر پر گزشتہ 15 دن سے زائرین کرام اور طلاب کرام پاکستان ہاؤس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خراب حالات اور سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے وہ کوئٹہ نہیں جا سکے۔
اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے خادم الزائرین نے بتایا کہ مومنین کل عید بھی تفتان بارڈر پر ہی منائیں گے۔ زائرین کرام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات
اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان زائرین کی مشکلات کو آسان فرمائے اور انہیں جلد از جلد اپنے گھروں تک پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے۔







