ایم ڈبلیو ایم وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی کی قیادت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
وفد میں علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی، یونس علی ہزارہ اور غلام حسین اخلاقی شامل تھے۔ ملاقات میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرحیم زیارتوال، نواب ایاز جوگیزئی، عبدالقہار ودان اور حامد خان اچکزئی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل، آئین و قانون کی بالادستی اور قومی یکجہتی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رہنماؤں نے زور دیا کہ موجودہ سیاسی اور آئینی بحرانوں کے حل کے لیے آئین کی بالادستی ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے ایران کے سامنے ہار مان لی، امریکہ کو بدترین شکست، پروفیسر مرندی
سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اور عوام آئین شکن قوتوں کے خلاف متحد ہو رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی بقا، استحکام اور ترقی آئین پر عملدرآمد اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں مضمر ہے۔
ملاقات میں باہمی روابط کو فروغ دینے اور جمہوری جدوجہد کو مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر بھی اتفاق رائے ہوا۔







