کالعدم لشکر جھنگوی/ سپاہ صحابہ کےدہشت گردوں کے ہاتھوں عزادار ملنگی عباس شہید
شیعیت نیوز : کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے ایک بار پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مومن عزاداری ملنگی کو بے دردی سے شہید کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محلہ رانہ زئی، تحصیل کلاچی سے تعلق رکھنے والے ملنگی عباس ولد حسین بخش کو 21 مئی بروز جمعرات شام 3:45 بجے مرکزی امام بارگاہ امام حسین علیہ السلام کے قریب واقع اپنی دکان سے اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا گیا۔ اگلے روز 22 مئی بروز جمعہ نماز مغربین کے بعد ان کا پُر تشدد جسدِ خاکی شہر سے باہر سڑک کے کنارے ملا۔
شہید ملنگی عباس اپنے پیچھے تین کم سن بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چکوال یونیورسٹی میں اسرائیل کا پرچم لہرانے پر، علامہ سید عقیل انجم قادری کا وفاقی حکومت سے فوری ایکشن کا مطالبہ
خیبرپختونخواہ حکومت گذشتہ کئی دہائیوں سے صوبے بھر خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی روک تھام میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے۔







