چکوال یونیورسٹی میں اسرائیل کا پرچم لہرانے پر، علامہ سید عقیل انجم قادری کا وفاقی حکومت سے فوری ایکشن کا مطالبہ

25 مئی, 2026 13:43

شیعیت نیوز : جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید عقیل انجم قادری نے چکوال یونیورسٹی میں غاصب و دہشتگرد ریاست اسرائیل کا پرچم لہرانے پر وفاقی حکومت سے فوری تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں علامہ عقیل انجم قادری نے کہا کہ وفاقی حکومت چکوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غاصب دہشتگرد ریاست اسرائیل کا پرچم لہرانا آئین پاکستان کی شدید خلاف ورزی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں سے غداری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معصوم مسافروں پر حملہ بزدلانہ عمل، سندھ بلوچستان کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ

علامہ سید عقیل انجم قادری نے کہا کہ قائداعظمؒ نے اسرائیل کو ناجائز اور فلسطین کا غاصب قرار دیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نظریہ پاکستان کے مخالفین اسرائیل کو پاکستانی عوام کے لیے قابل قبول بنانے کی ناپاک کوششیں کر رہے ہیں، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چکوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ملوث تمام افراد کو فوری برطرف کیا جائے اور ان پر نظریہ پاکستان سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

3:05 شام مئی 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔