شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: 11 خوارجی ہلاک

25 مئی, 2026 13:47

شیعیت نیوز : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل کے علاقے میں خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ سعد رفیق کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ، علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں چھپے ہوئے باقی خارجی عناصر کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ قومی ایکشن پلان اور "عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف اپنی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گی تاکہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

3:06 شام مئی 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔