خواجہ سعد رفیق کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ، علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات

25 مئی, 2026 13:45

شیعیت نیوز : سابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران خواجہ سعد رفیق نے جامعہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سرپرست اعلیٰ علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

علامہ سید جواد نقوی نے ایران امریکہ جنگ کے دوران ٹھوس، مدلل اور حق پر مبنی موقف اپنانے پر خواجہ سعد رفیق کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ باضمیر اور غیرت مند انسان ہمیشہ حق کا ساتھ دیتا ہے اور ظالم قوتوں کے سامنے کلمہ حق کہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چکوال یونیورسٹی میں اسرائیل کا پرچم لہرانے پر، علامہ سید عقیل انجم قادری کا وفاقی حکومت سے فوری ایکشن کا مطالبہ

خواجہ سعد رفیق نے علامہ سید جواد نقوی کی دینی و قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وحدت امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر دین کی سربلندی کے لیے کام کرنے پر زور دیا اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کو اس سلسلے میں پیش پیش قرار دیا۔

انہوں نے ماضی میں فرقہ واریت کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت اب سمجھ چکی ہے کہ اسے شیعہ سنی تقسیم کرکے لڑایا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت پر ہدیہ تعزیت پیش کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

3:05 شام مئی 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔