معصوم مسافروں پر حملہ بزدلانہ عمل، سندھ بلوچستان کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ
شیعیت نیوز : وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کوئٹہ کے چمن پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ معصوم شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے کیونکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور ابراہم معاہدوں کی قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا
سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ کے عوام اس مشکل گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔







