پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور ابراہم معاہدوں کی قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا
شیعیت نیوز : پاکستانی حکام نے اسرائیل کے ساتھ ممکنہ تعلقات کی بحالی یا ابراہم معاہدوں میں شامل ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو سختی سے رد کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے مؤقف واضح اور غیر تبدیل شدہ ہے۔ بعض امریکی حلقے دانستہ طور پر اسلام آباد کی پالیسی کے بارے میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ ردعمل امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم کے بیان کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور قطر ممکنہ طور پر ابراہم معاہدوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ سید احمد اقبال رضوی کی کوئٹہ ٹرین بم دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے تعزیت
پاکستانی عہدیداروں نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کسی بیان میں پاکستان کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے سینیٹر گراہم کے بیان کو امن مخالف عناصر کی جانب سے غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا۔ حکام نے کہا کہ پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر مبنی ہے اور فلسطین میں ایک آزاد خودمختار ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے۔







