علامہ سید احمد اقبال رضوی کی کوئٹہ ٹرین بم دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے تعزیت

24 مئی, 2026 11:40

شیعیت نیوز : مجلس وحدت المسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کوئٹہ میں مسافر ٹرین پر ہونے والے ہولناک بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

علامہ رضوی نے اس بزدلانہ دہشتگردی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت، اخلاقیات اور تمام مذہبی و انسانی اقدار کے خلاف ایک گھناؤنا جرم ہے۔

انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سفیر کا پاکستان کی ثالثی کی تعریف: محسن نقوی کا مبارکباد فون

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک سانحات روکنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ پاکستان کو امن، استحکام اور دہشتگردی کی ہر شکل سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

12:31 شام مئی 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔