ایرانی سفیر کا پاکستان کی ثالثی کی تعریف: محسن نقوی کا مبارکباد فون

24 مئی, 2026 11:24

شیعیت نیوز : پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران سے واپسی پر انہیں فون کیا اور ایران کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

ایرانی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے مخلصانہ سفارتی کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ سی ٹی ڈی آپریشن: کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 9 دہشتگرد جہنم واصل

سفیر امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور فوج کی مخلصانہ کاوشیں خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔ انہوں نے ایرانی مسلح افواج کی ثابت قدمی اور بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت کو بھی مذاکراتی عمل کی کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت کی پہل اور مخلصانہ کوششیں پیش رفت کا اہم حصہ ہیں۔

12:25 شام مئی 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔